تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:معروف گلوکار جیسی سنگھ کی دوساتھیوں سمیت گرفتاری ورہائی

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورمیں پولیس نے معروف گلوکار جیسی سنگھ اور ان کے دو ساتھیوں کو پولیس کے ساتھ تلخ کلامی پرحراست میں لے کر بعد میں چھوڑ دیا۔ پولیس کے مطابق جیسی سنگھ اپنے2 ساتھیوں کے ہمراہ تیز رفتاری کے ساتھ کار چلا رہے تھے اور جب انہیں گلبرگ میں حسین چوک پر لگے ایک پولیس ناکے پر روکا گیا توجیسی سنگھ نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی کوشش کی اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیاجس پر پولیس نے جیسی سنگھ کو ساتھیوں سمیت حوالات میں بند کر دیا،جہاں بعد ازاں ان کے کوائف چیک کرکے رہا کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.