تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شفاف کنچوں کے پار نظر آتے مناظر کی خوبصورت فوٹو گرافی

جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…کنچوں سے کھیلنے کا محاورہ تو ہر کسی نے سناہوگاتاہم کیا کبھی انہی شفاف کنچوں سے گزرتی آنکھ کے مناظر کو محفوظ کرنے کا خیال کسی کو سوجھا ہوگا؟امریکی ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے 16سالہ نوجوان Caleb Tenenbaumنے فوٹو گرافی کو دلچسپ اور مبہوت کُن بنانے کے لیے ایک انوکھا انداز چنا ہے۔اس نوجوان لڑکے نےLife Through a Marbleکے نام سے فوٹو گرافی میں ایک نئی جہت متعارف کروائی ہے جسکے تحت وہ ایک1سینٹی میٹر کے کنچے(ماربل بال)سے گزر کر نظر آتے قدرتی مناظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ بنالیتا ہے۔اسکول کا طالبعلمTenenbaumاب تک ان کنچوں کی مدد سے کئی مبہوت کن تصاویر کھینچ چکا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ اپنے کیمرے کے لینس کو صرف کنچے تک ہی فوکس کرتا ہے جس کے بعد اس سے جھلکنے والے مناظر خود بخود کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.