29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
صدر زرداری کے والدحاکم علی زرداری شدیدعارضہ کے باعث پمزمنتقل
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری کے والدحاکم علی زرداری کو شدید عارضہ کے باعث،اسلام آبادکے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں منتقل کردیاگیاہے، جہاں ان کی انتہائی نگہداشت کی جارہی ہے۔ حاکم زرداری کو صبح تقریباً بیہوشی کی حالت میں اسپتال لایاگیاتھا، جہاں انہیں آفیسرز وارڈ کے ایک کمرے میں زیر علاج رکھا جارہا ہے،ان کے علاج کی خاطر میڈیکل اسپیشلسٹ، نیورو فزیشن اور دیگر عملہ مامور ہے۔ ذرائع کے مطابق حاکم زرداری کے ابتدائی علاج کے ساتھ ان کے عارضہ کی تشخیص کا عمل بھی جاری ہے۔