تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستانی قیادت معاشی چیلنجز کو نظرانداز کر رہی ہے، برطانوی اخبار

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک… پاکستان کی سیاسی اور ملٹری قیادت خراب معاشی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے چین سے چھ آب دوزیں خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ ان کے خیال میں پاکستان کی بحری گزر گاہوں کو اقتصادی ، سماجی اور سیاسی چیلنجز کے مقابلے میں زیادہ بڑا خطرہ درپیش ہے۔ برطانوی اخبار’فنانشل ٹائمز‘ کے مطابق نقد مالی تنگی کا شکار پاکستان آبدوزیں خرید رہا ہے، پاکستان نے اس ہفتے فیصلہ کیا ہے کہ چھ آبدوزوں خریدنے کے لئے وہ چین کے ساتھ مذاکرات شروع کرے گا۔ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 21فی صد کمی کے ساتھ صرف ایک ارب ڈالر ہوئی ہے اور یہ مالی سال جون میں ختم ہونے والا ہے۔ سیاسی اور ملٹری قیادت نے خراب معاشی حقائق کو نظر اندا ز کردیا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی بحری گزر گاہوں کو اقتصادی ، سماجی اور سیاسی چیلنجز کے مقابلے میں زیادہ بڑا خطرہ درپیش ہے۔ پاکستان کے دفاعی منصوبہ ساز ہمیشہ بھارت کی فوجی طاقت سے مطابقت رکھنے کے لیے توسیع دیتے ہیں۔ پاکستان کی اقتصادی کارکردگی بھارت سے بہت پیچھے ہے۔ گزشتہ ماہ بھارت کے سالانہ بجٹ کو بزنس کمیونٹی نے مثبت انداز میں لیا جو واضح کرتا ہے کہ بھارت ملکی اور بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔لیکن پاکستان میں وزارت خزانہ کے حکام پریشان ہے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ 11ارب ڈالر کے قرض پروگرام سے7.5ارب ڈالر ملے ہیں اور باقی قرض کی قسط کے لیے کوشش کر رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.