تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ورلڈ کپ:کینیڈا کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ

جنگ نیوز -
بنگلور…ورلڈ کپ کرکٹ 2011کا35واں میچ آج دفاعی چمپئن آسٹریلیا اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کینیڈین کپتان اشیش بگائی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد اشیش بگائی نے کہا کہ بنگلور میں ممبئی کے نسبت گرمی کم ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارا آخری میچ ہے کوشش کرینگے کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ میچوں کے درمیان وقفے سے ہمیں موسم سے مطابقت پیدا کرنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.