29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان:20سال میں 8ہزار قیدیوں کو سزائے موت سنائی گئی
جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک… پاکستانی عدالتوں نے گزشتہ بیس برس میں8ہزار قیدیوں کو سزائے موت سنائی۔ سب سے زیادہ سزائے موت کے قیدی پنجاب کی جیلوں میں ہیں۔کئی دہائیوں سے جیل کی صلاحیتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے’بی بی سی‘ نے ایشین ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ بیس سالوں میں پاکستانی عدالتوں نے 8ہزار سے زائد قیدیوں کو سزائے موت سنائی گئی اکثریت ان سزاوٴں کے خلاف اپیل کر رہے ہیں۔ ان میں غیر ملکی ، خواتین ،نوجوان اور بوڑھے لوگ شامل ہیں۔سب سے زیادہ سزائے موت کے منتظر قیدی صوبہ پنجاب کی جیلوں میں ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ قیدی جیل میں اپنے آپ کو زیادہ محفوظ سمجھتے ہوئے اوروہیں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس کی وجہ خاندانی دشمنی یا رہائی کے بعدقتل کیے جانے کے امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ موت کی سزا سنائے ہوئے ایک غیر معینہ مدت سے زیادہ عرصہ ہونے کا عمل سختہے اور بہت سے قیدی نفسیاتی ہو چکے ہیں۔2005 ء میں سزائے موت کے قیدیوں کی تعداد 5447 تھی مگر اب بہت زیادہ ہو گئی ہے۔جبکہ جیلوں کی صلاحیت میں ا ضافہ نہیں کیا گیا۔