29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دوپاکستانیوں کا قتل ، امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کیخلاف فرد جرم عائد
جنگ نیوز -
لاہور… پاکستانیوں کے قتل میں ملوث امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے خلاف فرد جرم عائد کردی گئی۔لاہورکے دو شہریوں فیضان اور فہیم کے قتل میں ملوث ریمنڈ ڈیوس کے خلاف مقدمے کی سماعت سینٹرل جیل لاہور میں ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد یوسف اوجلہ نے کیس کی سماعت کی ، امریکی قونصل جنرل کارمیلا کانرائے بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ریمنڈ کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دوسرے مقدمے کی سماعت بھی جیل میں جاری ہے۔اس مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ انیق انور چودھری کررہے ہیں۔