تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

عاصمہ جہانگیر کی قیادت میں وکلاء کا وفد بھارت روانہ

جنگ نیوز -
لاہور…سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر عاصمہ جہانگیر کی قیادت میں 133 وکلا کا وفد واہگہ کے راستے ایک ہفتہ کے دورہ پربھارت روانہ ہوگیا۔ وکلا کاوفد دہلی ،جے پور، آگرہ اورامرتسر جائے گا۔وفد میں ریٹائرڈ جسٹس فخرالدین جی ابراہیم اور وکیل رہنما علی احمد کرد بھی شامل ہیں،واہگہ بارڈر پر بھارت روانگی سے قبل عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ پاکستان اور بھارت میں امن کی آشا کو تقویت دینے کیلئے پاکستانی وکلا میدان میں نکل پڑے ہیں۔سابق جسٹس فخر الدین جی ابراہیم نے کہاکہ بھارت اب کشمیر سمیت دیگر متنازع ایشو پر بات سننے کوتیا رہوگیاہے۔بھارتی وکلا کوبتائیں گے کہ امن کے لئے کشمیر جیسے متنازع معاملات حل کرنا کیوں ضروری ہے۔جبکہ علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ انہیں تاج محل دیکھنے کا بہت شوق تھا جو پورا ہو جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.