تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

قومی اسمبلی:فلڈ سرچارج کیخلاف مسلم لیگ ن کی تحریک التوا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ملک میں15 فیصد فلڈ سرچارج کے نفاذ کیخلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرادی ہے ۔ تحریک التوامیں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس صدارتی آرڈیننس کے نفاذ سے عوام کو53 ارب روپے کے نئے ٹیکس ادا کرنا پڑیں گے ، جس سے مہنگائی کے مارے عوام ٹیکسوں کے نئے بوجھ تلے دب جائیں گے۔ تحریک التوا جمع کرانیوالے ارکان میں مسلم لیگ ن کے ارکان راجا محمد اسد خان ، حنیف عباسی، مسز نثار تنویر، شیریں ارشد خان ، ملک شاکر اعوان اور رانا محمود الحسن شامل ہیں ۔ اس سے پہلے مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدارتی آرڈیننس کیخلاف ٹیکس لگانا آئین کی خلاف ورزی ہے جبکہ ٹیکس صرف قومی اسمبلی ہی لگا سکتی ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس نافذ کرکے آئین شکنی کی نئی روایت قائم کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.