تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپانی ری ایکٹر کا ڈیزائن جنرل الیکٹرک نے تیار کیا تھا،رپورٹ

جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک…فوکوشیما کے ری ایکٹرز اور دنیا بھر میں جوہری توانائی کے پلانٹس کی ڈیزائننگ کرنے والی جنرل لیکٹرک کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔جنرل موٹرز کی 1 ارب ڈالر کی دنیا بھر کو نیوکلیئر ٹیکنالوجی کی فروخت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے ۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس صنعت کے مستقبل میں پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ جاپان کے زلزلے اور سونامی کے بعد ایٹمی ری ایکٹر کے جاری بحران پر دنیا بھر کے رہنماوٴں نے نیوکلیئر توانائی کے حصول پر تشویش کا شکار ہو گئے اور یو ں لگتا ہے کہ اس صنعت کا مستقبل رسک پر ہے۔جنرل الیکٹرک کمپنی(GE) کی 1 ارب ڈالر کے ایٹمی سروس اور اپنے کاروبار کو وسعت دینے کا خواب چکنا چور ہونے کے قریب ہے۔ دنیا کے رہنماوٴں نے جوہری توانائی کے مستقبل پر نظر ثانی شروع کردی ہے۔جرمنی جوہری طریقے سے بجلی کا 25 فیصد اور بھارت اس مقصد کے لیے 175 ارب ڈالر کے ساتھ 2030 تک منصوبہ بندی کی تھی ۔ جاپان کے زلزلہ اور سونامی کے بعد ان حکومتوں نے اپنی منصوبہ بندی پر نظر ثانی شروع کردی ہے۔جاپان میں تباہی کے بعد سیاسی شکوک و شبہات سے نئے پلانٹس کی بھوک میں کمی ہوگی۔ فوکو شیما کے دائی ایچی کے تینو ں ری ایکٹر کی ڈیزائننگ جی ای نے کی تھی اور1971سے اس کمپنی نے اپنا آپریشن شروع کیا اور اس وقت وہ دنیا میں جوہری پلانٹس اور اس کے پرزے جات میں صف اول کا درجہ اختیا ر چکی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.