29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بحرین میں احتجاجی مظاہرے، فورسز سے جھڑپ،5افراد ہلاک ہوگئے
جنگ نیوز -
مناما…بحرین میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے باوجود حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ دوسری طرف لبنانی جماعت حزب اللہ نے بحرین میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے فوجی مداخلت پر تنقید کی ہے۔ملک میں گزشتہ روز نافذ کردہ ایمرجنسی کی پروا نہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں لوگ مناما کے پرل اسکوائر میں جمع ہوئے اور مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کااستعمال کیا۔مظاہرین نے جوابی کارروائی میں پولیس پر پٹرول بم برسائے۔ حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ علاقے میں دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔ دوسری طرف لبنانی جماعت حزب اللہ نے کہا ہے کہ بحرین میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے فوجی مداخلت سے صورت حال مزید پیچیدہ ہوجائے گی اور مسئلے کے حل میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔