تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

یورپ بھر سے’ایک ملین دستخط مہم‘ قابل تعریف ہے، میر واعظ

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…یورپ بھر سے’ایک ملین دستخط مہم‘ قابل تعریف کوشش ہے کشمیرکازکے لیے جدوجہدکرنے والے کشمیریوں کے مابین اتحاد و اتفاق بہت ضروری ہے اور وہ اس کام کے لیے جدوجہدکررہے ہیں اور اس جدوجہد کو جاری رکھیں یہ با ت میرواعظ عمرفاروق نے کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید سے ملاقات میں کہی جس میں کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سیدنے مسئلہ کشمیرپر کونسل کی یورپ میں جاری جدوجہدسے ان کو آگاہ کیا۔ یہ ملاقات سوئٹرزلینڈکے دارالحکومت میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران ہوئی اور اس دوران علی رضاسید نے کہا کہ کشمیریوں کو مسئلہ کشمیرپر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرناہوگا اور انھیں ایک مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ ۔علی رضاسید نے چیئرمین حریت کانفرنس کو کشمیرکونسل ای یو کی سرگرمیوں اور مسئلہ کشمیرکو اجاگرکرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ کونسل کی جدوجہد کامیابی سے جاری ہے۔ علی رضاسید نے بتایاکہ پہلی دفعہ گذشتہ سال کشمیرکونسل ای یو نے بلجیم کی مرکزی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیرپر ایک سیمینار منعقد کیا اور اپنی نوعیت کی پہلی ”ایک ملین دستخط مہم“ یورپ میں شروع کی ۔ اب تک بلجیم اور ہالینڈ میں بے شمار یورپی لوگوں نے اس مہم کے دوران دستخط کرکے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیاہے۔ کشمیرکونسل ای یو ، یورپ کی مختلف تنظیموں اور حلقوں سے رابطے میں ہے اوراسے اپنی جدوجہد میں ان تنظیموں اور اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔ علی رضاسید نے امریکہ میں مقیم نامور کشمیری رہنماء ڈاکٹر غلام نبی فائی اور کشمیرسیکنڈی نوین کونسل نارو ے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سردار علی شاہنواز خان نے بھی ملاقات کی۔ ڈاکٹر فائی نے جنیوامیں ایک سیمینار کا بھی انعقادکیا۔ علی رضاسید نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کشمیرکونسل ای یو اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آوازبین الاقوامی فورموں پر اٹھاتی رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.