تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بلاک بسٹر ’دبنگ‘کے تامل ریمیک کے لیے سونم کپور کے نام پر غور

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…ارباز خان کی اپنے بھائی سلمان خان کے ساتھ فلم"دبنگ"نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں تہلکہ کیا کہ مچایا تامل اور تیلگو فلم انڈسٹریوں میں بھی اس فلم کے چرچے ہونے لگے۔دبنگ فلم کی کامیابی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس کے تامل اور تیلگو ریمیک بنانے کا اعلان کیا گیا جس کے لیے فلم کی ہیروئن سوناکشی سنہا کو کاسٹ کرنے کی بھی کوشش کی جارہی تھی۔تاہم سوناکشی کے انکار کے بعد اب سونم کپور سے فلم دبنگ کے تامل اور تیلگو ریمیک میں کام کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے اور سونم اس کردار کے بار میں کافی سنجیدہ بھی نظر آرہی ہیں۔اس سلسلے میں سونم نے تاحال کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے تاہم عین ممکن ہے کہ وہ اس کردار کے لیے حامی بھر لیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.