29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
زیادہ پانی پینا بھی کم پانی پینے جتنا نقصان دہ ہے، آسٹریلوی تحقیق
جنگ نیوز -
ملبورن… ایک تحقیق کے مطابق پانی کا بہت زیادہ استعمال بھی صحت کیلئے اتنا ہی مضر ہے جتنا ضرورت سے کم پانی پینا۔ملبورن یونیورسٹی کے مطابق ضرورت سے زیادہ پانی کے استعمال سے جسم میں سوڈیم کی مقدار خطرناک حد تک کم ہوجاتی ہے جو سرسام اور الٹیوں کا سبب بن سکتی ہے اور اس سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ اس کیفیت کوexercise-associate hyponatraemiaکہا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق مردوں کے مقابلے میں خواتین میں اس کیفیت سے متاثر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کیفیت میں انرجی ڈرنکس کا استعمال مزید خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔