تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بے نظیر قتل کیس: سعود عزیز کا کیس لاہور ہائی کورٹ منتقلی کی درخواست منظور

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ملوث پولیس آفیسر سعود عزیز کی کیس لاہور ہائی کورٹ منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے سعود عزیز کی درخواست ضمانت ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔ سعود عزیز کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ انہیں راولپنڈی بنچ سے انصاف کی توقع نہیں اس لئے ان کی درخواست ضمانت کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں سینئر ججوں سے کروائی جائے ۔عدالت نے سعود عزیز کی درخواست ضمانت لاہور ہائی کورٹ منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.