29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اساتذہ کا احتجاج جاری،سندھ بھر کے کالجز میں تدریسی عمل معطل
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی میں سندھ پروفیسرز لیکچرارز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے بعد سندھ بھر کے تمام کالجز میں تدریسی عمل معطل رہاجبکہ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ کالج اساتذہ بلیک میل کررہے ہیں احتجاج نہ روکا توایڈہاک لیکچرارزبھرتی کرلیں گے۔ کراچی میں سندھ پروفیسرز لیکچرارز ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبے بھر کے کالج اساتذہ کی پروموشن اور ٹائم اسکیل کے معاملات حل نہ ہونے کیخلاف ڈی جے سائنس کالج کے سامنے دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے ۔گزشتہ روز اساتذہ پر شیلنگ اور تشدد کیخلاف سپلا کی اپیل پر شہر بھر کے تمام کالجز میں تدریسی عمل معطل رہا۔طلبہ کا کہنا ہے اساتذہ کو تشدد کانشانہ بنائے جانے کے بعد ان کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔مرکزی جنرل سکریٹری سپلامحمد صدیقکے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس سمری ہے لیکن وہ دستخط نہیں کررہے۔ سندھ کے وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے اسمبلی کے فلور پرکہاکہ اساتذہ اگر ڈیوٹی پر نہیں جائیں گے توان کی جگہ ایڈہاک لیکچرارز کو بھرتی کرلیا جائے گا۔صوبائی وزیر برائے تعلیمپیر مظہرالحقنے کہا کہ اساتذہ بلیک میل نہ کریں ورنہ ان کی جگہ ایڈہاک پر دوسرے اساتذہ کو بھرتی کرلیں گے۔