29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات شروع
جنگ نیوز -
پشاور...پشاورتعلیمی بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔پشاور تعلیمی بورڈ کے مطابق پشاور سمیت چارسدہ، چترال، خیبر اور مہمند ایجنسی میں میٹرک کے امتحانات آج سے شروع ہوگئے ہیں۔ امتحانات میں اس سال ایک لاکھ18ہزار881 امیدوارحصہ لے رہے ہیں جن میں 84ہزار270 طلبا اور34ہزار611 طالبات حصہ لے رہی ہیں۔ امتحانات کیلئے ایک ہزار25 امتحانی سینٹرز قایم کئے گئے ہیں۔ پشاورمیں66 ہزار71 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ جن میں طلبا کی تعداد46 ،ہزار309 اورطالبات کی تعداد19 ہزار762 ہے۔جن کیلئے213مراکزقائم کئے گئے ہیں۔