تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاورایئرپورٹ: سول ایوی ایشن افسران کا احتجاجی مظاہرہ

جنگ نیوز -
پشاور...پشاورایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن افسران نے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرہ ایوی ایشن کے سی بی اے کے مطالبات پراہلکاروں کی تنخواہوں میں تیس فیصد ہونے کے بعد افسران کونظرانداز کرنے پرکیا گیا۔ سول ایوی ایشن افسران کے مطابق ورکرزکی تنخواہوں میں30 فیصد اضافہ کیا گیاجس پرافسران کو بھی خوشی ہوئی تاہم کئی ماہ گزرنے اورتنخواہوں میں اضافے کا مسئلہ متعلقہ حکام کے سامنے بار بار اٹھانے کے باوجود افسران کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا۔ جس کیخلاف آج سول ایوی ایشن افسران پورے ملک میں احتجاج کررہے ہیں۔ انہوں نے افسران کی تنخواہوں میں فی الفوراضافہ کرنے کامطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.