29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ریمنڈ ڈیوس کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا، وزیر قانون پنجاب
جنگ نیوز -
لاہور...ایڈیشنل سیشن جج نے دو شہریوں کے قتل میں ملوث امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو بری کردیا گیا ہے۔ وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ مقتول افراد کے لواحقین سے راضی نامے کے بعد عدالت نے ریمنڈڈیوس کو بری کردیا اور اسے جیل سے رہا بھی کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہورکے علاقے مزنگ چونگی میں قتل ہونیوالے ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونیوالے فیضان اور فہیم کے 18شرعی ورثاء نے عدالت کے سامنے پیش ہوکر ریمنڈ ڈیوس کو معاف کردیا ، جس پر اسے بری کردیا گیا۔ دیت کے بعدریمنڈڈیوس کورہاکردیاگیا۔دوسری جانب مقتولین کے وکیل اسد منظور بٹ نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولین کے ورثاکاریمنڈسے براہ راست رابطہ کرادیاگیااور انہیں اور مقتولین کے ورثاء کو چار گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا گیا اور زبردستی دیت کے کاغذات پر دستخط کرائے گئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ریمنڈ ڈیوس پر ان دونوں شہریوں کے قتل کے الزام میں فرد جرم بھی عائد کی گئی تھی۔