29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مقتولین کے لواحقین سے صلح،ریمنڈ ڈیوس کو بری کردیا گیا، ذرائع کا دعویٰ
جنگ نیوز -
لاہور...باوثوق ذرائع کا کہنا ہے ایڈیشنل سیشن جج نے دو شہریوں کے قتل میں ملوث امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو بری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں مقتول افرادفیضان اور فہیم کے خاندانوں کے 18افراد آج ایڈیشنل سیشن جج کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ انہوں نے ریمنڈ ڈیوس کو معاف کردیا ہے، جس کے بعد ریمنڈ ڈیوس کو بری کردیا گیا ہے۔