29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کے ایس ای میں مندی،انڈیکس 35پوائنٹس کمی کے ساتھ11794پوائنٹس پر بند
جنگ نیوز -
کراچی...حکومت کی جانب سے53 ارب روپے کے نئے ٹیکسز کے نفاذ کے فیصلے پر کراچی اسٹاک ایکس چینج میں آج سارا دن سرگرمیاں ماند رہیں اور انڈیکس نے گیارہ ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی حد برقرارنہ رکھ سکا۔ بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس گیارہ ہزار921 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتا نظر آیا مگر نئے ٹیکسز کے نفاذ کی خبروں کی وجہ سے بازار زیادہ دیر تک اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔ کاروبا ر کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس35 پوائنٹس کمی کے بعدگیارہ ہزار794پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم10کروڑ شیئرز رہا۔ آج سب سے زیادہ کام لفراج پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت11 پیسے کمی کے بعد3روپے22 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس35پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار442پوائنٹس پر بندہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں دباوٴکی کیفیت مزید ایک دو روز برقرار رہ سکتی ہے۔