تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرمی کی لہر

جنگ نیوز -
اسلام آباد...آج سہ پہر ملک کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈکیا گیا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت چھورمیں42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیامحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گاجبکہ رواں ہفتہ کے دوران سندھ اور جنوبی بلوچستان کے اکثر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41 سے43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب میں38 سے40 جبکہ اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہنے کی توقع ہے۔آج سہ پہر رکارڈ کیے گئے۔ درجہ حرارت کے مطابق لسبیلہ میں40،بہاولپور، کراچی،نوابشاہ اورتربت میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ، لاڑکانہ،جیکب آباداورسکھرمیں35ڈگری سینٹی گریڈ، ملتان34،لاہور32،کوئٹہ26اورپشاورمیں29ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.