29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
میرج کار والی ٹرین کابروقت پہنچنا یقینی بنایا جائیگا،ریلوے حکام
جنگ نیوز -
لاہور...ریلوے حکام نے شادی کار باقاعدہ متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جس ٹرین کے ساتھ میرج کار لگائی جائیگی اس کابروقت منزل مقصود پہنچنا یقینی بنایا جائیگا تاکہ دولہا دلہن اور عزیزواقارب کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ریلوے حکام کی طرف سے میرج ٹرین لاہور ریلوے اسٹیشن پرمتعارف کرائی گئی،اس موقع پر ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز محسن یوسف نے بتایا کہ میرج کار مکمل ائیر کنڈیشنڈ ہے جس میں دولہا دلہن سمیت 27 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، میرج کار کو دولہا دلہن کی خواہش کے مطابق کسی بھی ٹرین کے ساتھ لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میرج کار کا لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 50 ہزارجبکہ لاہورکراچی کرایہ ڈیڑھ لاکھ روپے ہو گا۔