تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ٹھٹھہ کے22 ہزار خاندانوں کو وطن کارڈ نہیں دئیے گئے ،صادق میمن

جنگ نیوز -
کراچی..پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی صادق میمن نے کہا ہے کہ ٹھٹھہ کے ایک لاکھ سیلاب متاثرین میں سے 22 ہزار خاندانوں کو وطن کارڈ نہیں دئیے گئے ۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے منصوبہ بندی وترقیات کے تحریری جواب دئیے جس کے ضمنی جواب وزیرخزانہ سید مراد علی شاہ نے دئیے۔وزیرمنصوبہ بندی وترقیات نے بتایا کہ سندھ میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی معاشی زون قائم کئے جارہے ہیں۔شہدادپورمیں چائنازون قائم کرنے کے لئے وفاق کی جانب سے فنڈزکی منظوری کا انتظارہے۔صوبے میں جاپان خصوصی معاشی زون بھی قائم کیاجارہاہے،انہوں نے بتایا شہری ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع خیرپور،شکارپوراورلاڑکانہ میں سترلاکھ ڈالر سے زائد رقم سے کام کا آغازکردیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.