29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور:ڈیمانڈ میں کمی کے باوجود گھنٹوں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری
جنگ نیوز -
لاہور...بجلی کی ڈیمانڈ کم ہونے کے باوجود لاہور سمیت ملک بھر میں کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، گرمیوں میں یہ بحران کئی گنا بڑھنے کا امکان ہے جس کی وجہ فنڈز ،تیل اور گیس کی قلت بتائی جا رہی ہے۔پیپکو حکام کے دعووں کے باوجود سردیوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا اور اب گرمیوں میں یہ بحران کئی گنا بڑھنے کا امکان ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی کا بحران 450 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ختم ہونے تک ختم نہیں ہو گا جبکہ تیل اور گیس کی قلت کے باعث ڈھائی ہزار میگاواٹ کا شارٹ فال موجود ہے،لاہور سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں 6 سے10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول بن گئی ہے جو اگلے ماہ 18 گھنٹے تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پیپکو ترجمان کے مطابق جون سے پہلے 900 میگاواٹ سسٹم میں آنے سے لوڈشیڈنگ میں کمی آئیگی۔