تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کالج اساتذہ کا احتجاج سیاست ہے،وزیرتعلیم سندھ

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . سندھ کے وزیرتعلیم پیرمظہرالحق نے ٹائم اسکیل پروموشن کیلئے کالج اساتذہ کے احتجاج کوسیاست قراردیا ہے اورکہاہے کہ اساتذہ ڈیوٹی پرنہ گئے توتنخواہوں کی کٹوتی کے ساتھ نوکری سے بھی نکال دیں گے۔یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کہی،اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین نے اپنابائیکاٹ ختم کرکے اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ایوان آمد پر اراکین نے ڈیسک بجاکر ان کا استقبال کیا۔کالج اساتذہ کے احتجاج پرپیرمظہرالحق نے پالیسی بیان دیاکہ سپلا میں کچھ گندے انڈے ہمیں مجبورکررہے ہیں کہ ایڈہاک لیکچررزکوبھرتی کریں مگریہ حکومت کی پالیسی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ احتجاج ختم کرکے اساتذہ ڈیوٹی پرنہیں جائیں گے توان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.