تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:دو پاکستانیوں کے قتل کا امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس رہا

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور میں فائرنگ کر کے دو پاکستانی نوجوانوں کو ہلاک کرنے والے امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس کو مقامی عدالت نے بری کر دیا ،وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے بتایا کہ مقتولین کے ورثا کی طرف سے ملزم کو معاف کرنے پر اسے رہا کیا گیا،مقتولین کے وکیل راجا ارشاد کے مطابق فہیم اور فیضان کے اہل خانہ نے20 کروڑ روپے کا خون بہا لیا،جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چار فیملی ویزوں کی ڈیل بھی ہوئی ہے،ملزم ریمنڈ ڈیوس نے ڈیڑھ ماہ قبل27 جنوری کو لاہور کے مزنگ چوک میں دو افراد فیضان اور فہیم کو فائرنگ کر کر ہلاک کر دیا تھا،واقعے کے بعد اسے مقامی پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا،ابتدائی طور پر یہ کیس مقامی عدالت میں چلا تاہم امریکی دباؤ، وفاقی اور پنجاب حکومت کے رویے اور عوامی ردعمل کے بعد حساس نوعیت اختیار کرنے پر سماعت سنٹرل جیل لاہور میں کی جاتی رہی۔کیس کی سماعت کے دوران ریمنڈ ڈیوس کے سفارتی اسثنا کے دعوے،پاکستانی وزارت داخلہ کے موقف میں بار بار تاخیرسمیت کئی قانونی معاملات زیربحث اور زیرغور آتے رہے،اور مختلف نوعیت کے نشیب و فراز کے بعد بالآخر اسے رہائی مل گئی،ذرائع کے مطابق سنٹرل جیل میں سماعت کے دوران صرف آئی جی جیل خانہ جات ، امریکی قونصل جنرل کارمیلا کانرائے اور وکلا موجود تھے۔مقتولین کے ورثا کے وکیل اسد منظور بٹ نے الزام عائد کیا کہ فیضان اور فہیم کے ورثا کو گھروں سے اٹھا کر عدالت میں لایا گیا ،جبکہ وکلا کو گن پوائنٹ پر روکا گیا اور کوئی بات میڈیا کو بتانے کی صورت میں دھمکیاں دی گئیں۔وکیل کے مطابق ورثا سے زبردستی دیت کے کاغذات پر دستخط کرائے گئے ۔پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے ساری کارروائی قانون کے مطابق انجام دی، ملزم پر فردجرم عائد ہونے کے بعد ورثا عدالت میں پیش ہوئے اور دیت کے کاغذات پیش کیے گئے،رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دیت کے معاملے سے حکومت پنجاب کا کوئی تعلق نہیں ،ورثا اور عدالت کو ملزم کو معاف کرنے کا حق ہے ،حکومت یا پراسیکیوٹر اس میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے ،مقتولین کے وکیل راجا ارشاد نے بتایا کہ مقتولین کے والدین سمیت انیس ورثا عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے ریمنڈ کی جانب سے20کروڑ روپے کا خون بہا لیا،ذرائع نے بتایا کہ ریمنڈکو ناجائز اسلحہ کیس میں30ہزار روپے جرمانہ جبکہ اس کی جیل میں مدت کو سزا قرار دیا گیا، ذرائع کاکہنا ہے کہ ایک امریکی جیٹ طیارہ لاہور سے آج شام4بجکر45منٹ پر کابل کیلیے روانہ ہوا ،طیارے میں12افراد سوار ہیں اور امکان ہے کہ ان میں ریمنڈ ڈیوس بھی شامل ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.