تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دنیا کی سب سے بڑی شارک کا یکجا کیا گیا جبڑا نیلامی کے لیے پیش

جنگ نیوز -
ڈلاس …امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں ایک نیلام گھر کے تحت خطِ ارض پر پائی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی شارک مچھلی کا یکجا کیا گیا جبڑا نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔15لاکھ سال قبل مرجانے والی یہMegalodonنامی شارک16میٹر بڑی اور100ٹن وزنی تھی اور خطِ ارض پر قبل از تاریخ کے دور میں پائی جانے والی سب سے بڑی شکار خورنسل میں شمار کی جاتی تھی۔اس شارک کے جبڑے کی باقیات ایک باقیات جمع کرنے کے شوقین شخص نے امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے دریاؤں سے جمع کی تھیں جنہیں بعد ازاں جبڑے کی شکل میں یکجا کیا گیا۔182دانتوں پر مشتمل اس شارک کا جبڑا11فٹ چوڑا اور 9فٹ بڑا ہے جس میں چند دانت 7انچ سے بھی بڑے ہیں۔ 12جون کو نیلامی کے لیے پیش ہونے والے اس جبڑے کی 7لاکھ ڈالر سے زائد میں نیلامی کی اُمید ظاہر کی جارہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.