تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکا: ریاست ویمنگکے ایک قصبہ صرف ایک شخصرہتا ہے

جنگ نیوز -
واشنگٹن …جہاں ایک طرف دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی آبا دی کے باعث رہائش کیلئے جگہ کا فقدان ہے وہیں امریکی ریاست Wyoming میں Bufordنامی ایک ایسا منفرد قصبہ مو جود ہے جہاں کی آبادی صرف ایک شخص پر مشتمل ہے۔ اس قصبے میں حیرت انگیز طور پر 60سالہ Don Sammonsکے علاوہ کسی دوسرے مر د،عورت اوربچے کا دور دور تک نام ونشان نہیں۔اس قصبے میں آبادی کے تناسب سے عمارتیں بھی تعداد میں صرف6ہی ہیں جن میں Don کا گھر اور دکان بھی شامل ہے۔ 1866میں وجود میں آنے والے اس قصبے میں Donاپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ لاس اینجلس سے 1980میں منتقل ہواتھا اور اُس وقت اس قصبے کی آبا دی صرف 7افراد پر مشتمل تھی جواب یہاں سے واپس شہروں کا رخ کر چکے ہیں۔15سال قبلDon کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا اور ان کا26سالہ بیٹا بھی Coloradoمنتقل ہوچکا ہے۔ اس قصبے میں ایک دن میں 1سو سے 1ہزارتک کی تعداد میں سیاح یہاں آتے ہیں اور اس قصبے کی ویرانی میں Donسے ملاقات کر تے ہیں ۔Don اس ویران قصبے میں اپنی دکان چلا تا ہے اور جس کے مطابق وہ اپنے آپ کو بالکل اکیلا نہیں سمجھتا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.