29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ایشیائی اسٹاکس میں مثبت رجحان، تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ
جنگ نیوز -
سنگاپور…ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں مثبت رجحان کے باعث خطے میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔آج ایشیائی مارکیٹس میں نیویارک خام تیل اپریل کے سودے86سینٹ اضافے کے ساتھ98 ڈالر4 سینٹ فی بیرل جبکہ لندن برینٹ خام تیل اپریل کے سودے11 سینٹ اضافے کے ساتھ کمی کے بعد108 ڈالر63 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔جاپان میں زلزے کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی تھی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق نیوکلیئرپاور متاثر ہونے کے بعد آنے والے دنوں میں جاپان میں تیل کی طلب میں اضافے کا امکان ہے۔