تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ریمنڈ کے معاملے پر حکومت قوم کو اعتماد میں لے، چودھری نثار

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی اس خصوصی رہائی سے پاکستان کے قومی وقار کو شدید زد پہنچی ہے اور دنیا سمجھے گی کہ ہر پاکستانی بکاؤ مال ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت اس تمام واقعہ پر قوم کو اعتماد میں لے۔قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی کے دفتر سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جس نے بھی اس انداز سے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی ممکن بنائی ہے وہ پوری پاکستانی قوم کے سامنے جوابدہ ہے۔چودھری نثار نے کہا کہ ریمنڈ کے مقدمے میں پیسے کے استعمال اور دھونس دھمکی کی اطلاعات نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.