29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈی جی نیب پنجاب کیخلاف درخواست پر24مارچ کیلئے نوٹس جاری
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . لاہور ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل نیب پنجاب رانا زاہد محمود کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اور چیئرمین نیب کو24 مارچ کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔ کینال موٹرز متاثرین کی طرف سے دائر درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈی جی نیب پنجاب نے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے درخواست گزاروں کیخلاف بے بنیاد انکوائریاں شروع کیں اور جھوٹے مقدمات بنائے۔ یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ قانون کے تحت اس عہدے پر تقرری6 ماہ کیلئے کی جاسکتی ہے جبکہ رانا زاہد محمود کو چھ ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ ڈی جی نیب پنجاب کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست گزاروں کیخلاف جھوٹے مقدمے اور انکوائریاں ختم کی جائیں۔