29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی،حامد کاظمی کی حمایت میں سنی اتحاد کونسل کا احتجاج
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی کی حمایت میں سنی اتحاد کونسل کے تحت کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق وفاقی وزیر کی ضمانت کی منسوخی اور گرفتاری قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ حامد سعیدکاظمی کے خلاف تاحال کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا۔انہوں نے کہاکہ حج کرپشن کیس سے حامد سعید کاظمی کو بری کیاجائے اورجھوٹے مقدمے قائم کرنے پر اعظم سواتی اور عمر خان علی شیر زئی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔