29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ورلڈ کپ :آسٹریلیا نے کینیڈا کو سات وکٹوں سے شکست دیدی
جنگ نیوز -
بنگلور . . . . . ورلڈ کپ کرکٹ کے گروپ اے کے میچ میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے کینیڈا کو سات وکٹوں سے شکست دیکر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے، جبکہ کینیڈاپہلے ہی ایونٹ باہر ہوچکا ہے،شین واٹسن کو انکی شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس سے قبل کینیڈا کے کپتان اشیش بگائی نے بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کینگروز کو جیت کے لیے 212کا ہدف دیا تھا، جو اب میں کینگروز نے تین وکٹوں پر 34.5اوورز میں 212رنز بناکر میچ اپنے نام کرلیا۔اوپننگ بیٹسمین شین واٹسن 94اور بریڈ ہیڈن 88نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 183رنز بناڈالے،کینگرو قائد رکی پونٹنگ 7ایک مرتبہ پھر قابل ذکر اسکور کرنے میں ناکام رہے،جبکہ نائب کپتان مائیکل کلارک 16اورکیمرون وائٹ 4نے ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنایا۔کینیڈا کی جانب سے اوسنڈے، بیڈوان اورڈیوسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ یہ میچ بنگلور سے جیو سوپر پر براہ راست دکھایا گیا۔