تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شہباز بھٹی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،سیکرٹری داخلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وفاقی سیکرٹری داخلہ قمرزمان چوہدری نے کہاہے کہ وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ایک ملزم کوگرفتارکرلیاگیاہے ،ان کاکہناہے کہ بعض ارکان پارلیمنٹ کی جانوں کو خطرہ ہے جس سے انہیں آگاہ کردیاہے، تحفظ کے لئے بھی ہرممکن اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات پبلک اکاونٹس کمیٹی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کہیں جوریاض پیرزادہ کی صدارت میں اسلام آبادمیں ہوا،وفاقی سیکرٹری داخلہ نے کمیٹی کو بتایا کہ جو لوگ شہباز بھٹی کے قتل میں ملوث ہیں ان تک پہنچ گئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ شہباز بھٹی کے قتل کی اہم وجہ سیکیورٹی اہلکاروں کو اپنے ساتھ نہ رکھنا تھا،وفاقی وزرا کواپنے ساتھ سیکورٹی لازمی طورپررکھنے کوکہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.