29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
گرفتار مزدوروں کا رہا کیا جائے،پورٹ قاسم ایکشن کمیٹی
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . پورٹ قاسم ایکشن کمیٹی اور نیشنل لیبر فیڈریشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم کے محنت کشوں پر رینجرز کی فائرنگ کا نوٹس لیاجائے اور گرفتار مزدوروں کو رہاکیاجائے۔کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم پر ڈاک ورکر کو کام کرنے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہاکہ پولیس رینجرز شہر میں امن وامان کے قیام میں تو قائم ہوچکی ہے لیکن نہتے مزدوروں پر فائرنگ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت رینجرز کے خلاف کارروائی کرے اور تمام گرفتار ملزمان کو رہاکیا جائے۔