29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سپلا کا مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کااعلان
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . سندھ پروفیسرزلیکچرزایسوسی ایشن نے کالجوں میں تدریسی عمل متاثرکئے بغیرمطالبات کی منظوری تک پُرامن احتجاج جاری رکھنے کااعلان کیاہے۔ڈی جے سائنس کالج کراچی میں سپلا کے رہنماپروفیسراطہرحسین مرزا،پروفیسرصدیق انڑاوردیگرنے پریس کانفرنس میں کہاکہ سندھ اسمبلی میں سینئروزیرتعلیم کی جانب سے کالج اساتذہ کے خلاف بیان پر کسی ردعمل ظاہرکووہ اپنے پیشے اور وقار کے منافی سمجھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جائزمطالبات کیلئے احتجاج کرناان کاجمہوری حق ہے،اس سلسلے میں سترہ مارچ سے بھوک ہڑتال کی جائے گی اورچوبیس مارچ کوڈی جے کالج سے وزیراعلی ہاؤس تک ریلی نکالی جائے گی اور دھرنا دیا جائے گا۔