تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

راولپنڈی: سول ایوی ایشن آفسران کی احتجاجی ریلی

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . سول ایوی ایشن آفیسرز ایسوسی ایشن نے تنخواہوں میں30 فیصد اضافہ منظور نہ ہونے کے خلاف اسلام آباد ائر پورٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبے منظور نہ کیئے گئے تو ائرٹریفک کنٹرول سمیت ائر پورٹ کی تمام سروسز احتجاجا ایک گھنٹہ کیلئے معطل کر دی جائیں گی۔ بے نظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر سول ایوی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ شریک آفیسرز کا مطالبہ تھا کہ جولائی2009 میں کیے گئے تنخواہوں میں اضافہ کو تاحال جاری نہیں کیا گیا جبکہ ڈیڈلائن 15 مارچ کو ختم ہوچکی ہے اور اگر ان کے مطالبات منظور نہ کیئے گئے تو ائرٹریفک کنٹرول سمیت ائر پورٹ کی تمام سروسز احتجاجا ایک گھنٹہ کے لیئے معطل کر دی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.