تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ٹیکس آرڈیننس کوپارلیمنٹ سے منظورنہیں ہونے دینگے،چودھری نثار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثارنے کہا ہے کہ حکومت ایم کیوایم ڈیل کے نتیجے میں جاری کئے گئے53 ارب روپئے کے نئے ٹیکسوں کے صدارتی آرڈیننسز کوپارلیمنٹ سے منظور نہیں ہونے دیاجائے گا۔قائد حزب اختلاف کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق چودھری نثارکاکہناہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کے ردعمل سے بچنے کے لئے آرڈیننس کے ذریعے عوام دشمن کارروائی کی ہے،، ان آرڈیننسز کو مسترد کرنے کے لئے دیگرپارلیمانی جماعتوں سے مل کر موثر لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔چودھری نثار نے کہا کہ عوام پر مذید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے اور ان سے قربانیاں مانگنے سے پہلے آصف زرداری قوم کو یہ بتائیں کہ وہ خود کتنا ٹیکس ادا کرتے ہیں اور ان کے اثاثے کہاں کہاں ہیں اور کس طرح حاصل کئے گئے ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کے دور میں500 ارب روپے کی سالانہ کرپشن کی نشاندہی کی گئی،حکومت7 لاکھ بڑے ٹیکس چوروں پر ہاتھ ڈالنے سے گریزاں ہے اور تمام بوجھ مہنگائی اور غربت کے مارے عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.