29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سیاسی محاذ آرائی ملک و قوم کے لئے نقصان دہ ہے، اسفندیار ولی
جنگ نیوز -
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاسی محاذ آرائی اور قومی مسائل پر پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں ہے ۔ پشاور میں اے این پی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میں اسفند یار ولی خان نے کہا کہ اگر خدانخواستہ سیاسی نظام کو نقصان پہنچا تو اس سے ملک کی سالمیت خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔ اسفندیار کا کہنا تھا کہ تمام ریاستی ادارے اپنی آئینی حدود کے اندر رہ کر کام کریں تو ملک مستحکم ہوگا، بلا جواز سیاسی محاذ آرائی اور قومی مسائل پر پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور رجعت پسندی کا خیبر پختونخوا سے کوئی تعلق نہیں۔ اسفند یار ولی خان نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پولٹیکل پارٹیز ایکٹ کا دائرہ فاٹاتک بڑھانا چاہیے۔