29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ریمنڈ ڈیوس کی رہائی دونوں ملکوں کیلئے نہایت اہم ہے،سینیٹر کیری
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی سینیٹرجان کیری کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی دونوں ملکوں کے لیے نہایت اہم ہے، امریکی سفیر کیمرون منٹرنے کہا ہے کہ دوپاکستانیوں کے قتل کے الزام میں ریمنڈ ڈیوس کے خلاف امریکا میں تحقیقات شروع ہوگئی ہے۔سینیٹ میں امریکی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ سینیٹر جان کیری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائ کے فیصلے سے پاک امریکا تعلقات بہتر ہونگے، انہوں نے کہا کہ وہ ریمنڈ کی رہائی پر حکومت پاکستان کے مشکور ہیں ، سینیٹرجان کیری نے کہا کہ انہیں لاہور میں مزنگ چنگی پر ہونے والے جانی نقصان پر سخت افسوس ہے ، مگر کوئی ملک مزنگ چنگی جیسے سانحے کے باعث تعلقات ترک نہیں کرسکتا ۔ ادھرامریکی سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور امریکی محکمہ انصاف نے ریمنڈ ڈیوس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔