29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ریمنڈ کی رہائی سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں، فردوس عاشق اعوان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی عدالتی فیصلہ ہے، وفاقی حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیرقانون نے ورثا اور ریمنڈ ڈیوس کے درمیان طے پانے والے معاملے کی تفصیلات بتادی ہیں۔عدالت نے ریمنڈ ڈیوس کو جو بھی ریلیف دیا وہ آئین و قانون کے مطابق ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاق کے قانونی ماہرین پنجاب حکومت سے تفصیلات حاصل کررہے ہیں ،ضروری ہوا تو میڈیا کے ساتھ شیئر کریں گے۔