تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ریمنڈ کی رہائی،شریف برادران کاباہر جانا اہم کڑی ہے،منور حسن

جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے شریف برادران کے ملک سے باہر جانے کو ریمنڈ ڈیوس کی رہائی معاملے کی اہم کڑی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کی کال دے دی ہے۔منصورہ لاہورمیں ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ دونوں بھائیوں نے ملک و قوم سے غداری کی ہے،سید منور حسن کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرکے حکمرانوں نے ایک بار پھر امریکا اور آئی ایم ایف کے غلام ہونے کا ثبوت دیا ہے،جماعت اسلامی اس فیصلے کے خلاف پورے ملک احتجاجی مظاہرے کرے گی اور یہ مظاہرے ملک کی خود مختاری اور حقیقی آزادی تک جاری رہیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.