29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان: سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد13ہزار کے قریب پہنچ گئی
جنگ نیوز -
جاپان: سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد13ہزار کے قریب پہنچ گئی
ٹوکیو…جاپان میں زلزلے اور سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 13000 کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ ایٹمی پلانٹ سے بجلی کی فراہمی بحال کرنے کاکام جاری ،متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے نکل جانے کی ہدایت کردی۔ جاپان میں سرکاری حکام نے4 ہزار 3 سو 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ، زلزلہ زدہ علاقوں میں بحالی کاکام جاری ہے ، جاپانی انجینئرز بجلی کا نظام بحال کرنے کے لئے متاثرہ ایٹمی پلانٹ کے باہر لائنوں کو درست کرکے ٹرانسمیشن سسٹم سے منسلک کرنے میں مصروف ہیں ۔ٹوکیو الیکٹرک پاور پلانٹ کے ترجمان کے مطابق اگر بحالی کا کام مکمل ہوگیا تو کئی الیکٹرک پمپ چلانے کے قابل ہو جائیں گے جس سے ری ایکٹر میں پانی ڈالنے میں آسانی ہو جائے گی۔ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوکو شیما کے اٹیمی پلانٹ پر پانی ڈال جارہا ہے ۔اٹیمی پلانٹ سے تابکاری کے باعث آسٹریلیانے اپنے شہریوں کو ٹوکیو سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔امریکا ،برطانیہ ،جرمنی ،اٹلی ،سویڈن اور نیدرلینڈ نے بھی اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سونامی اور زلزلے متاثرہ علاقوں سے دور رہیں، فرانس اور کولمبیانے اپنے شہریوں کو جاپان سے نکالنے کے لیے مزید طیارے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔