تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

معمر قذافی نے باغیوں کو القاعدہ کا ایجنٹ قراد دیدیا

جنگ نیوز -
طرابلس ... لیبیا کے رہنما معمر قذافی نے باغیوں کو القاعدہ کا ایجنٹ قراد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لیبیا کو نو فلائی زون بنانے سے متعلق قرارداد پر اتفاق رائے ہوگیا ہے، آج رائے شماری ہوگی۔لبنانی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں معمر قذافی نے کہا کہ وہ بہت جلد باغیوں کی تحریک کچل کر انکی قیادت کو ملک سے مار بھگائینگے۔ انہوں نے کہا کہ باغیوں کی قومی کونسل کی کوئی اہمیت نہیں انکی قیادت بہت جلد مصر فرار ہوجائیگی۔ ایک سؤال کے جواب میں قذافی نے کہا کہ بن غازی کو باغیوں سے خالی کرانے کے لیے جنگ لڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ لیبیا کے عوام القاعدہ کے عناصر کے خلاف کارروائی میں مدد کر رہے ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے لیبیا میں جاری خونریزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں کا قتل عام انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا جاسکتا ہے۔دریں اثنا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لیبیا کے خلاف پابندیاں عائد کرنے اور نو فلائی زون بنانے سے متعلق قرارداد کے مسودے پر اتفاق رائے ہوگیا،قرارداد کی منظوری کے لیے رائے آج شماری ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.