29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
یوئیفا چیمپئنز لیگ : چیلسی اور ریال میڈرڈ نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
جنگ نیوز -
یوئیفا چیمپئنز لیگ : چیلسی اور ریال میڈرڈ نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
لندن…یوئیفا چیمپئنز لیگ میں چیلسی اور ریال میڈرڈ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا،،توایف سی کوپن ہیگن اور لیون کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا۔ پری کوارٹر فائنل سیکنڈ لیگ میں چیلسی اور ایف سی کوپن ہیگن کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا،دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں لیکن فرسٹ لیگ کی دو،صفر کی برتری نے چیلسی کو کوارٹرفائنل میں پہنچا دیا،فرسٹ لیگ میں چیلسی کی جانب سے دونوں گول نکولس انیلکا نے کیے تھے، دوسری جانب ریال میڈرڈ اور لیون کے درمیان بھی کوارٹر فائنل میں رسائی کی جنگ ہوئی،فرسٹ لیگ میں دونوں کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا لیکن سیکنڈ لیگ میں ریال میڈرڈ نے لیون کو مکمل آؤٹ کلاس کرتے ہوئے تین، صفرسے کامیابی حاصل کی اور چار، ایک کی مجموعی برتری سے لاسٹ ایٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا،گزشتہ دو میچز میں انجری کے باعث نہ کھیلنے والے پرتگالی فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی بھی اس مقابلے میں واپسی ہوئی تاہم وہ کوئی گول نہ کرسکے۔