29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جامشورو میں تیز رفتار ٹرک جھونپڑیوں پر الٹ گیا،6 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
جامشورو میں تیز رفتار ٹرک جھونپڑیوں پر الٹ گیا،6 افراد ہلاک
جامشورو…جامشورو میں تیز رفتار ٹرک گداگروں کی جھونپڑیوں میں گھس کر الٹ گیا۔ حادثے میں ایک بچہ اور دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ سپر ہائی وے پر پولیس چوکی کے قریب پیش آیا۔ جہاں ریتی سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوگیا اور گداگروں کی جھونپڑی میں گھس کر الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں جھونپڑی میں سوئے ہوئے ایک بچے اور دو خواتین سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر مقامی رضاکاروں اور جامشورو پولیس نے جائے وقوعہ سے لاشوں اور زخمیوں کو جامشورو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔