تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی: فائرنگ سے خاتون سمیت4 افراد جاں بحق اور5 زخمی

جنگ نیوز -
کراچی: فائرنگ سے خاتون سمیت4 افراد جاں بحق اور5 زخمی

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سیاسی جماعت کے کارکن سلطان آباد میں پرچم اور بینر لگا رہے تھے کہ اس دوران مخالف گروپ نے فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا فیصل زمیر ہلاک ہوگیا جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں گل نواز، ناصر حسین، خاور جمال،عاشق اور شان زخمی ہوگئے جنیہں سول اور جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ گلستان جوہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے40 سالہ اخلاق ولد رفیق، اورنگی ٹاؤن کے علاقے فرید کالونی میں فائرنگ پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ پولیس کے مطابق بلال کالونی میں فائرنگ کرکے شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.