29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ٹیکساس :یوم پاکستان انتہائی شان و شوکت سے منانے کا اعلان
جنگ نیوز -
ٹیکساس :یوم پاکستان انتہائی شان و شوکت سے منانے کا اعلان
ڈیلس…راجہ زاہد اختر خانزادہ… پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹیکساس کی جانب سے یوم پاکستان انتہائی قومی شان و شوکت سے منانے کا اعلان کیا گیاہے جس میں پاکستان کونسل آف ڈیلس فورٹ ورتھ بھی شریک ہے۔ مذکورہ پروگرام ڈیلس کے شہر اورنگ میں 25مارچ بروز جمعتہ المبارک کو رات 8 بجے فن ایشیاء تھیٹر میں منعقد کیاجائے گا۔ اس پروگرام میں پاکستانی فلموں کے معروف اداکار اور گلوکار جن میں اداکار سعود، مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی، گلوکارہ حمیرا ارشد، احمد جانباز، چاندی لیری سمیت دیگر اہم فنکار شرکت کریں گے جس میں پاکستان کے قومی ملے نغمے اور مختلف ثقافتی شومیں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کوانعامات بھی دیئے جائیں گے۔ پاکستان ایسوسی ایشن کے رہنماؤں، جام جامہ راشد دارا، پاکستان کونسل آف ڈیلس فورٹ ورتھ کے صدر عکرمہ خان نے کہا ہے کہ یہ دن بھرپور طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ انہوں نے تمام پاکستانیوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔