29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اعصام الحق اور روہن بوپنااے ٹی پی ٹینس کے سیمی فائنل میں
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…پاکستان کے اعصام الحق اوربھارت کے روہن بوپنا اے ٹی پی ماسٹرز کے ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انڈین ویلز میں جاری ایونٹ کے ڈبلر مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پاک بھارت جوڑی کا مقابلہ تھا سربیا کے نواک جوکووچ اور وکٹر ٹروئکی سے، اعصام الحق اور روہن بوپنا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ ایک اور سات چھ سے کامیابی حاصل کی، اس سے پہلے اعصام اور پوبنا پر مشتمل جوڑی نے پری کوارٹڑ فائنل میں تجربہ کار بھارتی جوڑی لیئنڈر پیز اور مہیش بھوپاتی کو شکست دی تھی۔